ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / حلف برداری کے دوران پاریکر نے کی بڑی غلطی، مرکزی وزیر گڈکری نے دلائی توجہ

حلف برداری کے دوران پاریکر نے کی بڑی غلطی، مرکزی وزیر گڈکری نے دلائی توجہ

Wed, 15 Mar 2017 11:06:44  SO Admin   S.O. News Service

پنجی، 14؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )منوہرپاریکرنے گواکے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیتے وقت ایک بڑی غلطی کر دی۔دراصل اپنی حلف برداری کے دوران پاریکر نے خودکووزیراعلیٰ کی جگہ وزیر بتا کر حلف لیا، یہی نہیں حلف برداری مکمل کر کے وہ رجسٹر میں دستخط بھی کرنے چلے گئے،لیکن عین وقت پرمرکزی وزیر نتن گڈکری نے انہیں ٹوکا اور ان کی غلطی کی طرف توجہ دلائی،اس کے بعد پاریکر نے دوبارہ حلف لیا۔پاریکرنے بی جے پی صدر امت شاہ، مرکزی وزراء وینکیا نائیڈو، نتن گڈکری، جے پی نڈا سمیت سینئر پارٹی رہنماؤں اوردیگرمعززشخصیات کی موجودگی میں وزیر اعلی کا حلف لیا۔پاریکر کے ساتھ ہی 9 وزراء کو بھی حلف دلایا گیا ۔ان میں مہاراشٹروادی گؤ مانتک پارٹی کے سدن دھولیکر اور منوہر اجگاؤنکر اور گوا فارورڈپارٹی کے وجے سردیسائی، ونود پلنکر و جییش سال گاؤنکر اور بی جے پی کے فرانسس ڈیسوزا، پانڈورنگ مڈکیکر اور آزاد امیدوار گووند گاؤڈے اور روہن کھاؤنٹے شامل ہیں۔


Share: